اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

یوم پاکستان پر نریندر مودی کا نیک خواہشات کا پیغام

ٹویٹر میں جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ‘وزیراعظم مودی کی جانب سے پیغام مل گیا ہے گیا’۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے کہا کہ ‘پاکستان کے قومی دن پر میں پاکستانی عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔مودی کا کہنا تھا کہ’ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام مل کر امن اور خوش حالی کے لیے کام کریں’۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘دہشت گردی اورجارحیت سے پاک ماحول کے لیے مل کر کام کرنے کا وقت ہے’۔

 

مودی کے پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ ‘میں وزیراعظم مودی کے ہمارے عوام کے لیے پیغام کا خیر مقدم کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ‘جس طرح ہم یوم پاکستان منا رہے ہیں تو میرا ماننا ہے کہ تمام مسائل خاص کر بنیادی مسئلہ کشمیر کے حل اور ہمارے تمام لوگوں کے لیے امن و استحکام کی بنیاد پر نیا تعلق قائم کرنے کے لیے بھارت سے جامع مذاکرات شروع کرنے لیے یہی وقت ہے’