اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم سے امریکی سینٹ کام جنرل کینتھ میکنزی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزیردفاع پرویز خٹک اورسیکریٹری خارجہ تحمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔ملاقات میں خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ موجودہ پاک بھارت کشیدگی پربات چیت کے دوران وزیراعظم نے امن کیلئے اٹھائے گئے حالیہ پاکستانی اقدامات پر روشنی ڈالی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اورکامیابیوں سےآگاہ کیا۔کمانڈر سینٹکام جنرل میکنزی کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنرل میکنزی نے کمانڈر سینٹکام بننے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے اعلیٰ پاکستانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق جنرل میکنزی وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ سے ملے جبکہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں جنرل میکنزی نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے امریکی عزم دہرایا۔ کمانڈر سینٹ کام نے افغان امن مذاکرات میں پاکستانی کردار پر بات کی۔ جنرل میکنزی کو کالعدم تنظیموں کیخلاف حالیہ حکومتی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔