اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے

اسلام آباد فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئےامام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہینی نے میں کہا ہے کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے، یہ دین ہمیں امن وامان سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر مسلم امہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔امام کعبہ نے فیصل مسجد میں آج نماز جمعہ کی امامت کروائی، اس سے قبل شیخ عبداللہ عوادالجہینی نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اسلام کی بنیاد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بھائی چارے کا نام ہے اور یہ دین زندگی امن وامان سے گزارنے کا حکم دیتا ہے۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی سلامتی و اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امام کعبہ کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔نماز جمعہ کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر بھر سے آئے تھے۔