اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

منڈی بہاؤالدین: پسند کی شادی،لڑکی کے بھائیوں کی فائرنگ،لڑکے کا بھائی قتل۔۔۔

منڈی بہاؤالدین(خرم شہزاد سے)پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں جاں بحق،لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ۔منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کٹھیالہ شیخاں کے رہائشی رضوان اشرف نے دوسال قبل پسندکی شادی کی۔گاوں کی پنچایت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی گاوں میں داخلے پر۔پابندی لگادی۔ لڑکی کے بھائیوں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑکے کے بھائی نوید اشرف پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اسے تشویشناک حالت میں گجرات ریفرکردیاگیاہے۔جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیاہے۔نوید بسلسلہ روزگار سعودی عرب مقیم تھا اور چھٹی پر پاکستان آیا تھا۔ لڑکی نے خفیہ مقام سے اپنے وڈیو بیان میں کہاہے کہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور ہمارے دو بچے ہے جبکہ مجھے اور میری فیملی کو میرے والد اور بھائیوں کی جانب سے خطرہ ہے ہمیں تحفط کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے کہاہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے اور وہ عدالتی ضمانت پر ہیں۔ضمانت کینسل ہوتے ہی انہیں۔گرفتار کرلیاجائے گا۔