کراچی میں صورتحال آج ماضی کی نسبت بہت بہترہے

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں کہا کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا تاہم آج درجہ بندی میں یہ 70ویں نمبر پر ہے اور دنیا کے بڑے شہر اس درجہ بندی میں کراچی سے پیچھے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہناہے کہا کہ کراچی میں صورتحال آج ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت، سیکورٹی فورسز خصوصی طور پر انٹیلیجنس ایجنسیوں، پولیس اور سندھ رینجرز کی کارکردگی داد کے لائق ہے، انشااللہ کراچی میں مزید امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔