پاک بحریہ کا پاکستان میں تیار کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

  پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے کروز میزائل کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ میزائل پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) سے فائر کیا گیا۔یہ میزائل بحری جہاز کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے جہاز سے میزائل فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے کو دیکھا۔میزائل نے زمین پر انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جو کہ مقامی میزائل سسٹم کی بھر پور صلاحیتوں کا عکاس ہے۔ کامیاب میزائل فائرنگ کا یہ مظاہرہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پاکستان کی دفاعی صنعت کی جانب سے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیاروں کی مقامی سطح پر اعلیٰ ترین تیاری کا مظہر ہے۔ یہ امر دفاع کے شعبے میں خود کفالت کے حکومتی عزم کا مظہر بھی ہے۔اس موقع پر پاک بحریہ کے وائس چیف آف دی نیول سٹاف نے پاک بحریہ کے جنگی بیڑے کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کامیاب میزائل فائرنگ کے انعقاد پر متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے مقامی وسائل کے استعمال سے دفاعی صلاحیتوں کے حصول پر زور دیا۔ وائس چیف آف نیول سٹاف نے ہر قیمت پر ملک کے بحری دفاع اور قومی میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے میزائل پراجیکٹ کی کامیابی میں پاکستانی انجینئرز اور محققین کی کوششوں کو بھی سراہا۔

IMPRESSIVE FIRE POWER DISPLAY BY PAKISTAN NAVY IN NORTH ARABIAN SEA

In an impressive fire power display, Live Weapon Firing was conducted by Pakistan Navy's Fast Attack Craft (Missile), in the North Arabian Sea. The indigenously developed Cruise Missile, has anti-ship missile and Land Attack capability. Vice Admiral Kaleem Shaukat, Vice Chief of the Naval Staff witnessed the live firing onboard Pakistan Navy Ship. The missile accurately hit its target on land signifying the impressive capabilities of the indigenous missile System. The successful live weapon firing has once again demonstrated the credible fire power of Pakistan Navy and the impeccable level of indigenization in high tech weaponry achieved by Pakistan's defence industry. This is a clear manifestation of Government's resolve to achieve self reliance in this field. Speaking on this occasion, Vice Chief of the Naval Staff expressed his utmost satisfaction on the operational readiness of Pakistan Navy Fleet and commended the efforts of all those involved in achieving this significant milestone successfully. He emphasized the need to capitalize on indigenous defence capabilities. Vice Chief of the Naval Staff also reaffirmed the resolve of Pakistan Navy to ensure seaward defence and safeguard national maritime interests at all costs. He also appreciated the efforts made by our Engineers and Researchers in making the project a success.

Gepostet von Director General Public Relations – Navy am Dienstag, 23. April 2019