اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,137FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آصف علی زرداری کا پیپلزپارٹی قیادت کو انتخابات کی تیاری کا حکم

کراچی (عباس ممتازسے) سندھ کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے ارکان کوانتخابات کی تیاری کا حکم  دے دیا ہے۔ صوبائی وزراء کو کارکردگی بہتر بنانےاورہرضلع میں کھلی کچہری لگانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے اراکین پیپلزپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت کی عمرمختصرہے۔ اگلےدو تین ماہ میں کسی بھی وقت دوبارہ عوام میں جانا ہوگا ۔۔ ابھی سے تیاری کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی وزراء اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ۔ ہر ضلع میں کھلی کچہری لگائی جائیں۔ عوام کےمسائل فوری حل کریں ۔پارٹی قیادت بھی ویڈیو لنک کے ذریعے۔۔ کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات براہ راست سنیں۔ شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صوبے کے تعلیمی مسائل پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار پرکسی قسم کی کوتاہی ناقابلِ برداشت ہے۔  کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔