اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایف بی آر نے پاکستان ریلوے کے اکاونٹس منجمد کر دیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان ریلوے کے اکاونٹس منجمد کر دیے، قومی ادارہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد نادہندہ تھا۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد نادہندہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔ ایف بی آر نے پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹس سے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔ پاکستان ریلوے ود ہولڈنگ ٹیکس 2017ء کی مد میں 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نادہندہ تھا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس 2017ء کا آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا۔