اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے دست بردار،رانا تنویر نئے چیئرمین نامزد

مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفرالحق اور خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر، خرم دستگیر، مشاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے دست بردار ہوگئی اور رانا تنویر کو نیا چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا گیا جب کہ خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر بنانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ہدایت پر ہی رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا اور شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جس کی تمام ارکان نے تائید کی۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا استحقاق ہے کہ وہ جسے مناسب سمجھے چیئرمین پی اے سی نامزد کرے، اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، اپوزیشن کا فیصلہ جب مجھ تک آئے گا تب قانون کے مطابق عمل کریں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف متحرک اور سینیئر پارلیمنٹیرین ہیں جنہیں شہباز شریف کی خواہش پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنایا جا رہا ہے۔