اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی میں نرسوں کے صبرکا پیمانہ لبریز،وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ

پے اسکیل میں اضافہ،اوردیگرمطالبات کی منظوری کے لیےکراچی میں نرسوں کا احتجاج چوتھے روزمیں داخل ہوگیا،سندھ حکومت کی بےحسی سےنرسوں کے صبر کاپیمانہ لبریزہوا،توتمام رکاوٹیں توڑ کروزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کردیا،جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اورنرسزپرتشدد شروع کردیا، پولیس سےمٹھ بھیڑ اور شدید گرمی سےکچھ لیڈی نرسزبےہوش بھی ہوگئیں۔جبکہ متعدد نرسنگ اسٹاف کو حراست میں لےلیا گیا،پولیس نے مظاہرین کوپی آئی ڈی سی چوک پرروک دیا، جہاں احتجاجی نرسوں نے شدید نعرے بازی کی۔ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب سندھ نرسزالائنس نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں کام نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ حالات زیادہ بگڑے توڈپٹی کمشنرصلاح الدین مذاکرات کے لیے آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ نرسز سے مزاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ جلد گرفتار نرسز کو رہا کردیا جائے گا۔مظاہرین نے کہا مطالبات کی مکمل منظوری تک پریس کلب پر احتجاج جاری رہے گا۔