حکومت کی جانب سے زکوٰۃنصاب جاری

حکومت نے رواں برس کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا، زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کئے جانے کے بعد یکم رمضان کو بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس میں 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہونے پر ازخود ڈھائی فیصد زکوٰۃ منہا کرلی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس پر زکوٰۃ نہیں کٹے گی۔