اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور پولیس کاسابق وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی دینے سے انکار

لاہور پولیس نے جاتی امرا سے جیل تک ن لیگ کی ریلی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو سورج غروب ہونے سے پہلے جیل پہنچایا جائے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی چھ ہفتے ضمانت کی مدت آج مکمل ہو گئی، وہ جاتی امرا سے جیل واپس جائیں گے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے قائد کو ریلی کی صورت میں رخصت کرنے کا پلان بنا لیا ہے۔ دوسری طرف ضلعی حکومت نے نواز شریف کو شام چھ بجے تک جیل پہنچانے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر میں مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز لگ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کارکنوں کو شام 7 بجے شنگھائی پل فیروز پور روڈ پر اکٹھا ہونے کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ نواز کی ریلی جاتی امرا، اڈا پلاٹ اور رنگ روڈ سے سے ہوتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے گی۔ضلعی حکومت کا موقف ہے کہ نواز شریف کو شام چھ بجے تک جیل منتقل کیا جائے۔ جیل حکام کے مطابق قیدیوں کو وصول کرنے کا وقت 4 سے شام 6 بجے تک ہے، اس کے بعد کوئی بھی قیدی وصول نہیں کیا جاتا۔لاہور پولیس نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی دینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اہلکار رمضان کی سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی مراکز پر تعینات ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ریلی کی اجازت دینے سے پہلے ہی انکار کر چکی ہے۔ اس لیے جیل مینیول کے مطابق غروب آفتاب سے قبل نواز شریف جیل پہنچیں۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی قصور کے جیل میں دھکیلا جا رہا ہے۔ افسوس اور دکھ کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے بڑا پریشر ہے۔ انھیں سیکیورٹی دی جائے، اگر کوئی نقصان ہوا تو ہم ذمہ دار ہونگے،۔رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی کہ اگر کسی نے ہمارے کارکنوں کو روکا یا گرفتار کیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی اور ہوم سیکرٹری جعلی حکمرانوں کے آلہ کار نہ بنیں۔ نواز شریف کے روٹ کو سیکیورٹی دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ تمام راستوں کوکھلا رکھا جائے، کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آج رات بارہ بجے وقت ختم ہوگا۔ نواز شریف قانون کے مطابق 11 بج کر 59 منٹ تک اپنے آپ کو حوالے کر سکتے ہیں۔