کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں

شاہ محمود قریشی کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ احتجاج کرکے تحریک انصاف والے جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، اب اگر احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن عید کے بعد اپنا شوق پورا کرلے۔پوچھے گئےسوال کاجواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف منشور کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ معاشی ٹیم سے اگلے ہفتوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے معیشت میں استحکام آئے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اقدامات سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاہم کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ بھارت کیساتھ مسئائل مذاکرات کی میز پر ہی حل ہو سکتے ہیں۔