اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ہم بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے 9 ماہ میں صرف عوام کی خدمت کی ہے، عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری وساری رہے گا، نمائشی منصوبوں اوربلند وبانگ دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جب کہ تحریک انصاف کی شفاف اورایماندارقیادت ہی ملک کوآگے لے کرجائے گی۔سردارعثمان بزدارکا کہنا ہے کہ لوٹ مارکرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیئے، پاکستان کے عوام باشعورہیں، شعبدہ بازوں نے نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا، ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں۔