اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن کے صارفین کا ٹیرف بھی 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا ہوگیا ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مالی سال 20-2019 کے لیے کیا گیا ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی یکمشت 9 روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔9روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی موجودہ قیمت 108 روپے ہوگئی ہے۔