امریکی جہاز ایران کے نشانے پر ہیں

ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ خلیج فارس میں موجود امریکی جنگی جہازوں کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے، جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی شدید ہے۔ انقلابی گارڈز سے متعلق پارلیمانی امور کے نائب محمد صالح جوکار نے کہا کہ کم فاصلے تک مار کرنے والے ایرانی میزائل خلیج فارس میں امریکی جنگی جہازوں کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایک نئی جنگ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ ایران پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے امریکا نے خطے میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔