اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ میں 63کروڑ روپے کی بچت

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد جاری ہے، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا۔ اسمبلی کے کل بجٹ کا اٹھارہ فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا، رقم تحائف، خاطر مدارت اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی، اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دوروں میں کمی سے بھی بچت ہوئی۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی اور ترقی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔