اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شبنم گل وزیرکی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی پر وزیراعظم کانوٹس

وزیراعظم کے خصوصی مشیر نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں کوئی عہدیدار اپنے عزیز یا رشتہ دار کو پروموٹ نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ غلطی تسلیم کرتے ہوئے خان صاحب کل کابینہ میں اراکین کو آگاہ کریں گے۔ اگر کوئی اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرے گا تو سزا ہوگی۔نعیم الحق کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم نے زرتاج گل کی بہن کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں خط سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے پارٹی پالیسی واضح ہے۔ وزیراعظم یقینی طور پر غلطی کا ازالہ کریں گے تاہم اس وقت مزید ایکشن لینے پر بات نہیں کر سکتا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن کاکہنا ہے کہ کوئی بھی شخص حکومتی عہدے کا غلط استعمال نہ کرے، کسی دوست یا عزیز کو مالی فائدہ نہ دیا جائے، ایسےاقدامات سےحکومت اورپارٹی کونقصان پہنچتا ہے۔