جولائی میں ترکی کو ایس 400 میزائل سسٹم مل جائے گا

امریکہ کے خبردار کرنے کے باوجود ترکی روس سے دفاعی میزائل نظام ایس 400 خریدنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے مطابق یہ میزائل نظام آئندہ ماہ یعنی جولائی میں ترکی کو مل جائے گا۔ دوسری طرف امریکہ ترک پائلٹوں کی ایف 35 طیارے اڑانے کی تربیت کا سلسلہ روک دیا ہے۔ امریکہ کو خدشہ ہے کہ ماسکو کا فراہم کردہ میزائل نظام امریکا کے جدید ایف 35 طیاروں کی معلومات کی روس کو منتقلی کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکہ ترکی کواس بات سے خبردار کر چکا ہے کہ روسی میزائل نظام خریدنے کی صورت میں ترکی کو ایف 35 طیارے فراہم نہیں کرے گا۔