اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

894,345FansLike
10,000FollowersFollow
570,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی میں بجٹ مسترد کردیا، ڈٹ کر مخالفت کا اعلان

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ڈٹ کر مخالفت کرنے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہتے ہوئے اسمبلی میں ان کی موجودگی یقینی بنانے کا مطالبہ دہرادیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں جاری ہے اور تقریباً 3 روز کی ہنگامہ آرائی کے بعد آج اسمبلی اجلاس کا ماحول بہتر رہا اور اپوزیشن اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا—اسکرین شاٹ
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا—اسکرین شاٹ

اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس ملک کے صدر رہے ہیں، انہوں نے 11 سال جیل میں گزارے لیکن وہ ہر کیس میں بری ہوئے اور ہم آج بھی ہر فورم پر لڑ رہے ہیں اور آصف زرداری بری ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوابشاہ، لاہور، جنوبی و شمالی وزیرستان کے عوام کو کیسے اس بجٹ عمل سے باہر رکھ سکتے ہیں، جو سب چل رہا ہے وہ جمہوریت اور اس ایوان کی توہین ہے، افسوس کے ساتھ یہ محسوس ہورہا ہے کہ اسپیکر کی کرسی سے جو وعدے کیے گئے ہیں وہ پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارا حق اور ایوان کی روایت پورا کرتے ہوئے آصف زرداری اور دیگر گرفتار اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے اظہار خیال کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے طویل خطاب کیا اور ماضی کی کارکردگی اور موجودہ حکومت کے بجٹ پر گفتگو کی۔

تحریک انصاف حکومت کا بجٹ عوام دشمن ہے، شہباز شریف