وزیر اعلیٰ پنجاب نے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ائیر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایئر ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس سروس کو دور دراز علاقوں سے مریضوں کو لے جانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر مریم نواز نے ہدایت کی کہ وہ سی پی آر میں طلباء کی تربیت کا پروگرام بھی جلد شروع کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء کو ہارٹ اٹیک کی ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی جائے گی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے سی پی آر ٹریننگ پروگرام کے آغاز کی منظوری دیدی۔

latest urdu news