اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پنجاب میں جیلوں کے بجٹ کیلئے 19 ارب سے زائد مختص

لاہور، پنجاب میں جیلوں کے بجٹ میں 2 ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

نئے مالی سال میں محکمہ جیل خانہ جات کے لیے 19 ارب 71 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث نئے مالی سال کے بجٹ میں محکمہ جیل خانہ جات کے بجٹ میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جیل کے قیدیوں کے کھانے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، ترقیاتی پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور جاری پروگراموں میں نئی لاہور ڈسٹرکٹ جیل کو مکمل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ ہم جاری منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال میں محکمہ جیل خانہ جات کے لیے 17 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

latest urdu news

مزید خبریں