اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ سندھ کا سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گزشتہ دنوں ظالم وڈیرے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک اونٹ پر وحشیانہ تشدد کیا اور تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں اونٹ کو کراہتےہوئے دکھایا گیا ہے، اس سلسلہ میں اونٹ کے مالک نے بھی اپنے اونٹ کی کٹی ہوئی ٹانگ ہاتھ میں اٹھا کر سانگھڑ پریس کلب میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

سینیٹر اور وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پانچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کی سیکرٹری جنرل اور رکن اسمبلی شازیہ عطا مری نے بھی اس واقعہ کی طرف توجہ مبذول کرائی جس سے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

شازیہ مری کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اونٹ کے علاج کیلئے روانہ کردی ہیں۔

مالک کے مطابق سانگھڑ پولیس نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے بااثر وڈیرے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے منگلی پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں