اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پشاور سے ٹماٹر باہر لیجانے پر پابندی عائد

پشاور، ٹماٹروں کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی، ٹماٹر ایک ہی روز میں دو سو روپے فی کلو سے زیادہ ہوگئے۔

ڈی سی پشاور نے ٹماٹروں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت ٹماٹروں کے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی ٹماٹروں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ایک ہی روز سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔

ٹماٹر کی نئی قیمت 2 سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بڑھتے نرخ کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹروں کے ضلع سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے، پورے ضلع میں دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی عائدکی گئی ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں