اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

971,914FansLike
10,008FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

کم سن طالبہ کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی، پولیس نے نجی ٹی چینل کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چھٹی جماعت کی طالبہ کا پیچھا کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

نجی نیوز چینل پر خبرنشر ہونے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کو اس کا علم ہوا اور ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم پرویز اقبال کو فوراََ گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر کا مؤقف ہے کہ ٹھوس شواہد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا اور سزا دی جائے گی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں اور خواتین کے ساتھ تشدد، بدسلوکی یا استحصال کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

latest urdu news