اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عیدالاضحی منانے کیلئے پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں کیجانب روانگی کا سلسلہ جاری

اپنے رشتہ داروں کیساتھ عیدالاضحی کی خوشیاں منانے کیلئے پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں کیجانب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں مقیم پردیسی اپنے رشتہ داروں کیساتھ عیدالاضحی منانے کیلئے واپس جانے لگے۔

عید قریب آتے ہی پردیسی اپنی ملازمتوں سے چھٹیاں لیکر واپس گھر جانا شروع کردیتے ہیں، عید الاضحی سے 2 دن پہلے پردیسی اپنے آبائی شہروں کیجانب روانگی شروع کردیتے ہیں۔

پردیسیوں کےواپسی کے باعث لاری اڈے ،سکیم موڑ سمیت، ریلوے اسٹیشن اور دیگر بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

عید کے تہوار کے دوران پرعوام کے لیے خصوصی عید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گئی ہیں اور ریلوے حکام کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق عید کے تہوار کے دوران 4 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

latest urdu news

مزید خبریں