اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ویکسینیشن مکمل نہ کروانے پر 150 عازمین حج کے پرمٹ منسوخ 

ریاض، سعودی عرب نے لازمی ویکسینیشن نہ کرانے والے 150 مقامی عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کر دیئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اس سال حج کے سیزن میں مقامی عازمین میں ویکسینیشن کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ مہمانوں کی صحت اور حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے تاکہ حجاج صحت مند حالت میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکیں۔

سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کے متعدی امراض سے تحفظ اور مقدس مقامات پر حفظان صحت کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے پہلے ہی ویکسینیشن کے حوالے سے وارننگ جاری کی تھی۔

latest urdu news

مزید خبریں