میں پیدا نہیں ہوا بلکہ ایک خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں، نریندر مودی

نئی دہلی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود کو بھگوان کا اوتار سمجھنے لگے۔

ایک انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں پیدا نہیں ہوا بلکہ ایک خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اسے خوش فہمی کی انتہا قرار دے دیا۔

کسی نے کہا کہ وہ اب اپنے آپ کو اوتار کہیں گے، کسی نے پوچھا: کیا خدا انہیں منی پور میں مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام کرنے کی طاقت دیتا ہے؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاسی تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ مودی انتخابات میں مذہب کا کارڈ استعمال کر کے ایسے بیانات دے رہے ہیں جو جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے بہت خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ نریندر مودی ایک ہندوستانی سیاست دان اور موجودہ بھارتی وزیراعظم ہیں، مودی پہلے گجرات (بھارت) کے وزیر اعلیٰ تھے، وہ 17 ستمبر 1950 کو شمالی گجرات کے ضلع مہسانہ میں پیدا ہوئے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی سفر 1984 میں شروع ہوا۔

latest urdu news