اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے

کوئٹہ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ اس نیٹ ورک کے عناصر ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں سے رابطے میں ہیں اور گرفتار ہونے والوں میں تحریک طالبان پاکستان کونسل کے مطلوب کمانڈر بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل، سیکیورٹی فورسز نے یکم اپریل سے 10 جون تک بلوچستان میں 4 ہزار 902 آپریشنز کیے، جن میں 51 دہشت گرد مارے گئے اور مئی میں بلوچستان میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب بارڈر سے داخل ہونے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار بھی کیا تھا اور پشین اور عبداللہ چوٹی سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 دہشت گردوں میں سے 1 کو ہلاک اور دیگر کو گرفتار کرلیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں