اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں سیاسی معاملات کو باہمی تعاون سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثناء وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پرامن طریقے سے کھڑے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن 2024 کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں اور انہوں نے نواز شریف سمیت دیگر سیاسی قائدین کو بھی یہ نصیحت کی کہ اقتدار میں آنے کے بجائے ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں لیکن انہوں نے انکی یہ بات ماننے سے انکار کردیا تھا، یوں مولانا اور حزب اقتدار جماعتوں میں اختلافات بڑھتے رہے۔

latest urdu news

مزید خبریں