اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

971,914FansLike
10,008FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کی تین سیریز ہوں گی، معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مئی اور جون میں ہیٹ ویو کی تین سیریز ہوں گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، گرمی کی لہر کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور بلوچستان کے چار اضلاع اس سے متاثر ہیں۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے لوگوں کو مختلف طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور سب سے زیادہ نقصان فصلوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے سے ہوتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کی معاون خصوصی کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

latest urdu news