اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

972,745FansLike
10,008FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

یو اے ای سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

ابوظہبی میں آئی ٹی پارٹنرشپ پر ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یو اے ای کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کیونکہ آئی ٹی پروفیشنلز معیشت کے تمام شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں آئی ٹی کے شعبے کے لیے مثبت اقدامات کیے گئے ہیں، پاکستان میں بھی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، گزشتہ ڈھائی ماہ سے انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے صرف کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں، آج کی میٹنگ اس بارے میں ہوئی کہ آپ اپنے IT اہداف کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔

latest urdu news