اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پنجاب کے قیدیوں کو عید کے روز اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر صوبائی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں اور کم عمر قیدیوں کو خصوصی ملاقات کرنے کی اجازت دی ہے۔

قیدی اور قیدیوں کے اہلخانہ عید کے پہلے 2 دن صبح 9 تا شام 5 بجے تک اپنے اہل خانہ سے مل سکیں گے، قیدیوں کو اپنے والدین، بہن بھائیوں، بیٹوں، بیٹیوں اور بیویوں سے ملنے کی اجازت ہوگی۔

جیل وارڈن کی جانب سے قیدیوں کے لیے خصوصی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی جانب سے ڈائریکٹر جیل خانہ جات کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی جیلوں کے بجٹ میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور جیل ڈائریکٹوریٹ کو نئے مالی سال میں 19 ارب 71 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں