اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ازبکستان :صدرکی بیٹی نے عوام سے لوٹے ایک ارب ڈالرواپس کردیئے

ازبکستان کے پہلے صدر کی بیٹی گلنارا کریموف نے عوام سے لوٹے ایک ارب ڈالر حکومتی خزانےمیں جمع کروادیئے۔جیل میں قید گلنارا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس رقم کے غیرقانونی حصول کا اعتراف کرتی ہیں۔گلناراکریموف نے یہ رقم ازبکستان میں کاروبار کے خواہاں افراد سے لوٹی تھی، ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی یہ رقم اب ازبک حکومت کی تحویل میں ہے۔دوسری جانب سوئس حکام نے بھی گلنارا کریموف کی جانب سے غیر قانونی طور پر منتقل کئےگئے تیرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالرز ازبکستان کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئس حکام نے منی لانڈرنگ کےالزام میں گلنارا کے قریبی رشتہ دار کو بھی جیل میں قیدکررکھاہے، گلنار کریموف کے سوئس وکیل نے بھی ان کے بیان کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے گلناراکریموف ازبکستان کےپہلےصدراسلام کریموف کی بیٹی ہیں اور اس وقت ازبکستان میں پانچ سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔