لوگ آج بھی میرا کی فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں

اداکارہ میرا نے کہاکہ پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے صرف اس کو گروم کرنے کی ضرورت ہے ۔فلم باجی کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ لوگ آج بھی میرا کی فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ میری فلم نے ابتدائی چاردنوں میں تین کروڑ کا بزنس کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ میرا نے یہ سب
میرا نےانٹرو یو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہاکہ میں نے اپنی انگلش بہتر کرلی ہے اور اب میں ٹھیک طریقے سے انگلش بولتی ہوں اور جولوگ میری انگلش کا مذاق اڑایا کرتے تھے میں نے کبھی ان کی پرواہ نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ جب انسان کچھ سیکھتا ہے تو اس میں غلطیاں ضرور ہوتی ہیں اور میں نے اپنی غلطیوں سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے۔ میرے بار ے میں میرے حاسد ہمیشہ مختلف افواہیں اڑاتے رہتے ہیں لیکن میں نے ہمیشہ ان کی خیر خواہی کےلئے دعا کی ہے کہ خدا ان کو نیکی کی ہدایت دے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے فلم باجی کی کامیابی کے بعد متعدد فلم سازوں نے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے مگر میں فلم کا اسکرپٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کروں گی مجھے کس فلم میں کام کرنا چاہیے ۔ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی ڈرامے، سسپینس اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم باجی 28 جون کو سینیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔