اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط آج ملے گی

آئی ایم ایف کےقرض پروگرام کے تحت پاکستان کو سالانہ دو ارب ڈالر ملیں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے مطابق چھ ارب ڈالر قرض پروگرام کی پہلی قسط آج ملے گی۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے لئے گئے چھ ارب ڈالرکے قرض پروگرام میں سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج جاری کی جائے گی۔ رقم کل تک اسٹیٹ بینک پاکستان کے اکاؤنٹ میں ریسیو ہوجائے گی۔پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت سالانہ دو ارب ڈالر ملیں گے۔ رقم سے پاکستانی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے یہ قرضہ ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت ملا ہے۔قرض پروگرام انتالیس ماہ پر مشتمل ہوگا۔ آئی ایم ایف کاقرض پروگرام پاکستان میں معاشی اصلاحات اور ادائیگیوں کا توازن بہتر کرنے کیلئےمددگار ثابت ہوگا۔
عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدےکے بعد پاکستان پردیگر مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول کی راہ ہموارہوگئی ہے۔ پہلےبھی پاکستان نے دوست ممالک سے ساڑھے سات ارب ڈالرحاصل کئے ہیں۔مؤخرادائیگیوں پر سعودی عرب اور آئی ڈی بی کی سہولت اس کے علاوہ ہے۔