پاکستانی مافیاریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈال رہاہے

وزیراعظم پاکستان نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے۔ ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔