اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اداروں کی آزادی کیلئےآخری دم تک لڑوں گا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بی بی آصفہ بھٹو زرداری، سید مراد علی شاہ، خورشید شاہ، مرتضیٰ وھاب سید ناصر حسین شاہ، وقار مہندی، و دیگر رہنما ساتھ تھے۔ دورہ کرنے کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے سندہ میں دل کا مفت علاج نہیں ملتا تھا اب اکثر اضلاع میں مفت علاج ہو رہا ہے،این آئی سی وی ڈی اسپتال میں عالمی معیار کا علاج ہو رہا ہے،ہم چاہتے ہیں کے سندھ کے نوجوانوں کو روزگار ملے، اس لیے ادارے بنا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ سندھ حکومت ادارے بنا رہی ہے اور کام بھی کر رہی ہے،پبلک پارٹنر شپ کی مدد سے اور کم پیسوں میں منصوبے جاری رکھے ہیں،ہم بینظیر بھٹو کا نظریہ لے کر چل رہے ہیں،تھر کول و دیگر منصوبوں کو پبلک پارٹنر شپ میں کردیا ہے،ہمارا مہنگائی اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہے،گھوٹکی الیکشن کو سلیکشن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہماری الیکشن مہم جاری ہے، جیت گھوٹکی کی عوام کی ہوگی۔ گھوٹکی کے عوام کی آزادی اور جمہوری حق نہ چھینا جائے،الیکشن 18 کو ہے، امیدواروں کی نااہل یا اہل ہونے بابت تاريخ 11 کو عدالت کا فیصلہ آنا تھا نہیں آیا،اب 16 تاریخ کو مہم ختم ہو رہی ہے فیصلہ آئے گا، سوالات اٹھ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ایک ہی جج آصف زرداری، نواز شريف کے کیسز سن رہے ہیں، دال میں کچھ کالا ہے، ان اداروں نے میرے نانا کو پہانسی دی، رات کے اندھیرے میں ججوں کے خلاف ریفرنس لائے جاتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے، کم عمر کی شادی پر قانون بنایا پولیس ان پر عمل کروا رہی ہے،ہم ہر حال میں اقلیتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ ہمیں ہی ووٹ دیں گے۔
پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے کہاکہ جی ایم سی کالیج مکمل ہے ابھی اس کی ہاسٹل تعمیر ہورہاہے،وفاقی حکومت سندھ پر ڈاکہ مارہی ہے اور پنجاب سندہ کو نظرانداز کررہی ہے۔ وفاق فنڈنگ میں مکمل نظرانداز کررہاہے جس کے بعد اداروں کا تعمیراتی کام آدھے میں ہے، کراچی میں انٹرنیشنل چاٸلڈرین ادارہ بنایاہے،میں آخری دم تک لڑوںگا کہ ہمارے ملک میں ادارے آزاد ہو۔