اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اچھی خبر ،پاکستان کو 2020 ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی مل گئی

وزیراعظم عمران خان سے ورلڈٹورازم فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفد کی قیادت بولوت بیگسی صدرایگزیکٹیوبورڈ نے کی، ملاقات میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری بھی موجود تھے۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ 2020 میں ورلڈ ٹورازم فورم کا انعقاد پاکستان میں کیاجائےگا، پاکستان میں منعقدفورم میں ایک ہزار غیرملکی مندوبین شرکت کریں گے اور ورلڈٹورازم فورم کی کارروائی 5دن جاری رہےگی۔وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سیاحت پر تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا سیاحت کےشعبوں میں بےانتہااستعداد ہے، جس پرتوجہ ہے، ماضی میں سیاحت کےفروغ پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر 8 نئے سیاحتی مقامات بنائیں گے۔