اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے پولیس سروسز ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی صاحبزادی کو پولیو کے قطرے پلائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم صوبہ کے 29 اضلاع میں چلائی جائے۔ معاشرے کے تمام افراد پولیو مہم میں ساتھ دیں، پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔ والدین پولیو ویکسینیشن کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ خیبرپختونخوا کو پولیو فری بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام سرکاری محکموں سے شکایات پر پولیو ویکسینشن کا بائیکاٹ نہ کریں۔ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہو گا، پاکستان کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر عطاء کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت قطرے نہ پلانے پر والدین کیخلاف کارروائی نہیں کرے گی۔ پچیس سال سے زبردستی بھی بچوں کوقطرے پلانےکی کوشش کی جس سے والدین متنفر ہوئے۔
تین روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے سولہ ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ چھالیس لاکھ بچوں کو انسداد پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔