اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہمارا ربّ انسانوں کا خدا ہے، ہمارے نبی ﷺ سارے انسانوں کے لیے رحمت بن کرآئے

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو خوش آمدید کہتا ہوں، بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں، سدھونے دل سے شاعری کی۔ خوشی ہے آپ کے ساتھ یہ دن منایا۔
وزیراعظمکا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ بہت افسوسناک ہے، وہاں وادی میں موجود 80 لاکھ لوگوں پر 9 لاکھ فوج تعینات کی گئی ہے، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، یہ زمین کا مسئلہ نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کے لوگوں کو انصاف دیں تاکہ لوگ انسانوں کی طرح رہ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ سکھوں کے لیے بہت اہم مقام ہے، یہاں وہ بغیر ویزے آ سکتے ہیں، یہ ہندوستان کے سکھ کے لیے بڑا تحفہ ہے، مجھے امید ہے کہ یہ ایک شروعات ہے، انشاء اللہ ایک دن ہمارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ گرونانک کے فلسفے میں بھی انسانیت ہے۔ اسلام میں ایک انسانیت کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ جو نفرتیں 70 سال سے اس مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ جرمنی اور فرانس جس نے بہت جنگیں لڑیں آج امن ہے، وہاں جنگ کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دونوں ممالک میں تجارت کھولی ہے، سرحدیں کھولی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہوا تو برصغیر میں بہت بڑی خوشحالی آئے گی، انشاء اللہ مجھے یقین ہے کہ یہ دن دور نہیں ہے۔ مودی اگر میری بات سن رہے ہیں تو کہتا ہوں انصاف سے امن ہوتا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ سترسال سے کشمیرمسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے نفرتیں بڑھیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ ہمارا ربّ انسانوں کا خدا ہے، ہمارے نبی ﷺ سارے انسانوں کے لیے رحمت بن کر ائے، اللہ کے پیغمبرانسانیت کے لیے پیغام لیکرآئے،نیلسن منڈیلا کو ہمیشہ لوگ یاد رکھیں گے، انہوں نے انسانیت کے لیے بہت بڑا کام کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد میں نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تو سب سے پہلے بھارت کو امن کا پیغام بھیجا، نریندر مودی نے ہماری پیشکش کو قبول نہیں کیا، بھارتی وزیراعظم کو کہا تھا کہ بارڈر کھل جائے، تجارت ہو توغربت ختم ہو سکتی ہے۔ ایک دن ہمارے بھارت کے ساتھ وہ حالات ہوں گے جو ہونے چاہیں تھے۔