بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ، نکیال سیکٹر پر بھاری ہتھیار استعمال کیے جس کے نتیجے میں 2 خواتین، 2 بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی شہریوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور بھارتی فوج کے میجر سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ 4 فروری کو بھارتی فورسز نے لیپا ویلی میں ایل او سی پر شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے تھے۔