ایران میں مظاہرے،آنسو گیس کا بھی استعمال

ایرانی سکیورٹی فورسز نے شہر بہبہان میں حکومت مخالف مظاہرے کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر ان مظاہروں کی ویڈیوز میں سکیورٹی اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد دکھائی دے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر تہران اور اصفہان سمیت متعدد دیگر شہروں میں بھی حکومت مخالف مظاہروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان ویڈیوز کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پا رہی ہے۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ متعدد مقامات سے انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔