اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,428FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ن لیگی قیادت 2 ماہ میں2 بار عسکری قیادت سے ملی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھرکہا ہے کہ (ن) لیگ کی عسکری قیادت سے 2 ماہ کےدوران 2 ملاقاتیں ہوئیں، اور دونوں ملاقاتوں میں احسن اقبال موجود رہے، پہلی ملاقات پانچ اور دوسری تین گھنٹے جاری رہی۔ پہلی ملاقات میں شہبازشریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز جس دن سچ بولیں گی ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا، سیاست شروع ہوچکی ہے (ن) سے (ش) کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، پارلیمانی رہنماؤں نے اپنی عسکری قیادت سے ملاقات کی، کسی را کے ایجنٹ سے ملاقات نہیں ہوئی، ان ملاقاتوں میں کھل کر باتیں کی گئیں، گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا، گلگت بلتستان کے ساتھ سیاست پر کھل کر بات ہوئی، میٹنگ میں واضح کیا گلگت بلتستان کا مسئلہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہے۔