اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک بھر کے پرائمری سکولز کل سے کھولنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے، ملک میں تقریباً 3 کروڑ بچے پرائمری تعلیم حاصل کرتے ہیں، کل سے ملک بھر کے پرائمری سکول کھولنے کا متفقہ فیصلہ ہوا ہے، تمام فیصلے ملک بھر سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کو جانچنے اور صوبوں کی رائے لینے کے بعد کیے گئے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد سکول بند کیے گئے، آئندہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چھوٹے بچے اب سکول آ رہے ہیں، ان کے لئے ماسک پہننا اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔