امریکی صدر جوبائیڈن بارے ترجمان پاک فوج کا جواب

راولپنڈی (آن لائن) نو منتخب امریکن صدر جوبائیڈن کے بارے میں پاک امریکہ تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ امریکہ میں نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کیلئے پر امید ہیں، ہمارے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات موجود ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہیں، ہم نے پاکستان کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے، جب ہم نے اس چیلنج کو قبول کیا تو اللہ کی مدد اور قوم کی حمایت سے ہم نے اس چیلنج کو قبول کیا اور ہم ہچکچائے نہیں ، ہم بطور قوم بہت آگے آگئے ہیں ، ہم نے چیلنجز پر قابو پایا اور اب ہمارے لیے بہت سے مواقع ہیں، اس سب کے دوران ہم متحد رہے اور انشااللہ متحد رہیں گے۔اس بارے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت جس قسم کے دفاعی اخراجات کررہا ہے اور جس قسم کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی برادری کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فوجی صلاحیت میں بیلنس بہت ضروری ہے۔