پاکستان میں کوروناوائرس سے 32 افراد جاں بحق،1877کیس رپورٹ

اسلام آباد ( آن لائن )کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے کئی دعوے کیے جا رہے ہیں ، کچھ ممالک ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا بھی اظہار کر رہے ہیں مگر پاکستان میں اپنی ہی بنائی گئی ویکسین اور چائنہ سے امپورٹ کروائی گئی ویکسین کو ٹرائل کے طور پاکستانی عوام کو لگایا جائے گا ۔ یہ ویکسین تقریباً 7 کروڑ لوگوں کو لگائی جائے گی تاکہ ایک مخصوص کردہ ٹارگٹ کو پورا کیا جا سکے ۔ اس وقت سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید ایک ہزار 877 کیس سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 293 ہوگئی۔پنجاب میں صرف ایک لاکھ 45 ہزار 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے لیکن ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہی ہوا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں اس وائرس سے 4 ہزار 272 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 740 ، بلوچستان میں 188، اسلام آباد میں 441 ، گلگت بلتستان میں 101 جب کہ آزاد کشمیر میں اس وائرس نے 235 افراد کی جان لے لی ہے۔