ملک بھر میں کوروناسےمزید 75 افراد جاں بحق، 2726 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے علاوہ ملک میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 706 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,006,32 ہوگئی ہے۔