مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، 28 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں بس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ سپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ابتدائی طور پر 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جب کہ 60 سے زائد زخمیوں میں سے 10 دوران علاج دم توڑ گئے۔