کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سینکڑوں گھر تباہ

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو حکام نے ریاستی تاریخ کی دوسری بڑی آتشزدگی قرار دے دیا گیا، جس کے باعث متاثرہ علاقے میں سینکڑوں گھر تباہ، ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے۔
ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے3 افراد لاپتہ ہو گئے اور ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، جبکہ تین فائرفائٹرز بھی آگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
آتشزدگی سے اب تک 4لاکھ 63 ہزار ایکڑ رقبہ جل کرراکھ ہو چکا ہے، آگ بجھانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔